26 مئی 2016 - 18:32
شام کے بحران کے حل کے لیے ایران کا کردار انتہائی اہم: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ایک اعلی ٰٰ عہدے دار نے شام کے ہلاکت خیز بحران کے حل کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے کر دار کو انتہا ئی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے ۔اقوام متحدہ کے ایک اعلی ٰٰ عہدے دار نے شام کے ہلاکت خیز بحران کے حل کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے کر دار کو انتہا ئی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  اقوام متحدہ کے ایک اعلی ٰ عہدے دار ’رمزی عز الدین رمزی ‘ نے عرب امور کے ایرانی  نائب وزیر خا رجہ حسین امیر عبد اللہیان کے ساتھ ملاقات میں شام کے مہلک تنا زعے کے حل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کی طرف اشارہ کر تے ہو ئے کہا کہ شام کے ہلاکت خیز بحران کا حل اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون کے بغیر نا ممکن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شام جو اسوقت ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے کے بحران کو حل کر نے میں اسلامی جمہوریہ ایران ایک کلیدی کردار اداکر سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہی وہ وا حد ملک ہے جو شامی تنا زعے کا حل تلاش کر کے اس ملک کو بحران سے نجات دلانے میں مدد کر سکتا ہے ۔

انہوں نے شام میں سرگرم تکفیری گر و ہوں اور ان کے معاون کاروں کی کڑی الفاظ میں مذ مت کرتے ہوئے کہا کہ یکطر فہ اہداف کو حا صل کر نے کیلئے دہشتگردی کو ہتھیار بنا کر استعمال نہیں کر نا چا ہئے ۔

مو صوف کا رکن نے مزید شامی جنگ بندی کے معا ہدے کی خلاف ورزی کر نے والے گرو ہوں کو آ ڑ ے ہا تھوں لیتے ہو ئے کہا کہ ایسا کر کے یہ لوگ امن مذا کرات میں رخنہ ڈا لنے کی کو شش کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ ۲۰۱۱ ء سے شام غیر ملکی حمایت یا فتہ دہشتگردوں کی وجہ سے مہلک تشدد کی لپیٹ میں ہے جسکی وجہ سے اس ملک کا شیرازہ بکھر کے رہ گیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲